Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی وزیراعظم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع 30 اپريل 2020 05:49pm

لندن: حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی گرل فرینڈ کیری سِمنڈز نے بیٹے کو جنم دیا ہے جس کے بعد مجموعی طور اُن کے بچوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیری سِمنڈز اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

واضح رہے کہ بورس جانسن کو رواں ہفتے یہ دوسری بڑی خوشی نصیب ہوئی ہے کیونکہ وہ کچھ دن قبل ہی عالمی وباء کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

بچے کی پیدائس کے بعد بورس جانسن کو کیئر اسٹارمر اور پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔